Karachi Test, South Africa's first innings batting continues against Pakistan
26 جنوری 2021 (12:28) 2021-01-26

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14 سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ، جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کر رہی ہے۔ مہمان کھلاڑی ایڈن مارک رام اور ڈین ایلگر نے اننگز کا آغاز کیا ۔ تیس رنز پر مہمان ٹیم کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب ایڈن مارک رم 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ تریسٹھ رنز پر گری ، جب وین ڈیر ڈوسان سترہ رنز بنا کر کپتان بابراعظم کے تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے دو کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔ عمران بٹ اور نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ پہنائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پروٹیز کے خلاف میچ سے قبل لیجنڈ بلے باز یونس خان نے عمران بٹ کو ٹیسٹ کیپ دی جبکہ مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے نعمان علی کو کیپ دی۔ میچ میں عمران بٹ نے اپنی موجودگی درست ثابت کی جب انھوں نے شاہین آفریدی کی گیند پر پروٹیز اوپنر کا کیچ لیا اور اسے تیس کے مجموعی اسکور پر چلتا کیا۔


ای پیپر