Kashmiris, world, Pakistan, Black Day, Mishal Malik
26 جنوری 2021 (11:59) 2021-01-26

سرینگر: بھارت کا بہترواں یوم جمہوریہ ، ایل او سی کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر ، پلوامہ ، ترال ، کولگام ، سمیت دیگر علاقوں میں ہڑتال جبکہ مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کی کال پر بھارتی سکیورٹی فورسز کے سخت پہرے میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، کشمیریوں کے گھروں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرا رہے ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہتی ہیں ، بھارت نے کشمیریوں سے آزادی اور جینے سمیت سانس لینے کا حق بھی چھین لیا ، لیکن بھارت جتنا مرضی جبر کرلے جد و جہد آزادی کا راستہ نہیں روک سکتا۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی بھارت مخالف ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یاد رہے کہ بھارت میں کہیں اقلیتیں کا استحصال، تو کہیں کسانوں کا احتجاج ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی طلبہ بھی آزادی کے نعرے لگانے لگے ہیں۔

دوسری جانب یوم جمہوریہ پر کسانوں نے بھارتی فوج کی پریڈ کے جواب میں متوازی پریڈ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ کسانوں کے خوف سے لال قلعہ بند کرکے پریڈ کا روٹ کم کر دیا گیا ، دہلی میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ہزاروں سیکیورٹی اہلکار ٹریکٹر مارچ روکنے کے لیے گشت کر رہے ہیں۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں نے بھارتی فوج کی پریڈ کے متوازی پریڈ کے لیے لاکھوں ٹریکٹرز فراہم کر دیئے ، خواتیں کے ٹریکٹرز کی الگ قطار ہو گی۔


ای پیپر