china,number one,america,stripped,world power
26 جنوری 2021 (11:36) 2021-01-26

بیجنگ :چین دنیا میں نمبرون بن گیا اور اس نے کئی سال سے امریکہ کے نمبرون کا ٹیگ اس سے چھین لیا ہے۔نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے میدان میں چین اس وقت پوری دنیا میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کئی دہائیوں سے امریکہ دنیا بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں پہلے نمبر پر رہا ہے جس سے یہ شناخت چین نے آخر کار چھین لی ۔ گزشتہ سال چین دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے کیونکہ  امریکہ کی نئی سرمایہ کاری 49  فیصد تک گر گئی ہے۔عالمی وبا کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری کا نیا مرکز اس وقت چین ہے اور اب ساری نئی سرمایہ کاری مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔

امریکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پوری دنیا میں ایک معاشی طاقت کے طور پر سب سے پہلے نمبر پر رہا ہے جس کے بعد اب چین نے پہلی بار معیشت کے کسی مقابلہ میں باضابطہ طور پر امریکہ کو پہلے نمبر سے پیچھے دھکیل دیا ہے جس کے بعد اب چین نئی سرمایہ کاری کے حوالے سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ چین کے سفر کا ابھی یہ آغاز ہے اور آنیوالے مہینوں میں مزید کئی ہندسے اور شناختیں تبدیل ہونے والی ہیں۔ 


ای پیپر