Universities, online exams, Shafqat Mahmood, Federal Education Minister, pandemic, PTI government
26 جنوری 2021 (09:25) 2021-01-26

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا کہ آن لائن امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیوں نے کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن امتحانات کیلئے طلبہ کے احتجاج کے معاملے پر شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یونیورسٹیوں کے طلبہ آن لائن امتحانات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ یونیورسٹیوں نے کرنا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایچ ای سی کو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے رابطہ کرنے کا کہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ وائس چانسلرز دیکھیں گے کہ مخصوص حالات کے باعث ممکن ہے تو اس سال آن لائن امتحانات کرا لیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان کے پاس تمام طلبا کا امتحانات لینے کی صلاحیت بھی موجود ہے یا نہیں ، اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ آن لائن امتحانات کو گریڈ لینے کے لیے غلط استعمال نہ کیا جائے اور اچھے سوالنامے کی تیاری اہم ہے۔


ای پیپر