India Republic Day, farmers, tractor rally, Delhi, Indian Army parade
26 جنوری 2021 (08:34) 2021-01-26

نیو دہلی: بھارت میں کسان مودی سرکار کے متنازعہ قانون کے سامنے ڈٹ گئے ، یوم جمہوریہ پر کسانوں نے بھارتی فوج کی پریڈ کے جواب میں متوازی پریڈ کرنے کی تیاری کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کسانوں نے مودی سرکار کو آنکھیں دکھانے کے لیے دہلی میں ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں مکمل کر لیں ، کسانوں کے خوف سے لال قلعہ بند کرکے پریڈ کا روٹ کم کر دیا گیا ، دہلی میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ہزاروں سیکیورٹی اہلکار ٹریکٹر مارچ روکنے کے لیے گشت کر رہے ہیں ، کاشتکاروں نے بھارتی فوج کی پریڈ کے متوازی پریڈ کے لیے لاکھوں ٹریکٹرز فراہم کر دیئے ۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خواتیں کے ٹریکٹرز کی الگ قطار ہو گی۔

سنگو بارڈر ، ٹکری اور غازی پور سے ٹریکٹر پریڈ کا آغاز ہو گا ، احتجاجی کسانوں کے سربراہ درشن پال نے یکم فروری سے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان بھی کر دیا۔


ای پیپر