سوات زلزلے سے لرز اٹھا‘ شہریوں میں خوف و ہراس
26 جنوری 2019 (23:12) 2019-01-26

سوات : سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق سوات اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخواہ کے متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ سوات اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

رپورٹس کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 سامنے آئی ہے۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 205کلومیٹرتھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ تاہم مقامی حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی اور اس کا دورانیہ بھی مختصر تھا۔دوسری جانب کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب عوام میں خوف ہراس کی لہر نے انکو کھلی جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور کر دیا۔


ای پیپر