وزیر اعظم نے اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ کر لیا
26 جنوری 2019 (12:40) 2019-01-26

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اختلافات خود دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں پروہ پنجاب کابینہ کی صدارت کریں گے اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ کے دوران وزیر اعظم  محکموں سمیت پبلک سروس سے بریفنگ لیں گے جبکہ وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے بھی ملاقاتیں کریں گے اسکے علاوہ عمران خان اتحادیوں سے بھی ملیں گے اور انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔


ای پیپر