Abhinandan Cup of Tea
26 فروری 2021 (22:05) 2021-02-26

بھارتی پائلٹ نے دنیا کی سب سے مہنگی چائے پینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا 

چائے کی پیالی ۔۔۔29 لاکھ ڈالر میں ۔۔۔!

ممبئی :بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے دنیا کی سب سے مہنگی چائے پینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ،مودی سرکار کو اپنی امن دشمن سوچ کی وجہ سے یہ چائے کی پیالی 29 لاکھ ڈالر میں پڑی ۔

ابھی نندن ،ٹی اِز فنٹاسکٹ،ابھی نندن تمہیں ہماری چائے یا د تو ہوگی ،ابھی نند ن ۔۔ٹی اِز فنٹاسٹک 

مقامی آبادی سے دھلائی کے بعد کڑک دار پاکستانی چائے نے ابھی نندن کے چودہ طبق روشن کیے،اس کی آنکھیں کھلیں، دماغ روشن ہوااور وہ فر فر سچ بولنے لگا۔

ابھی نندن- پاکستانی اچھے ہیں،انڈین میڈیا مرچ مصالحے لگا کر خبر پیش کرتا ہے

اس چائے کے دنیا بھر میں چرچے رہے،معروف عالمی شخصیات نے بھی مودی کی طرف منہ کیا اور کہاٹی اِز فنٹاسٹک

سوشل میڈیا پر بھی مزیدار چائے کی دھوم مچ گئی،دانے دار چائے پر مودی کو طعنے دار ٹویٹس پڑتی رہیں۔۔۔ٹی اِز فنٹاسٹک ۔۔۔ٹاپ ٹرینڈ چلتا رہا 


ای پیپر