Big News for Second Marriage Persons
26 فروری 2021 (19:39) 2021-02-26

دوسری شادی کے خواہشمند افراد یہ خبر ضرور پڑھ لیں کہیں دیر نہ ہو جائے ،مصر میں ایک ایسا قانون پیش کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب مر د حضرات اپنی دوسری شادی کو خفیہ نہیں رکھ سکیں گے اور اگر ایسا کرنے کی انہوں نے کوشش کی تو بھاری جرمانہ کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں مردوں کو دوسری شادی راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانہ کی سزا ہوگی،قاہرہ میں حکومت کی جانب سے 58 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کر دیا گیا ہے جس میں دوسری شادی سے متعلق بھاری جرمانہ کی سفارش کی گئی ہے ۔

مسودہ میں کہاگیا ہے کہ اگر کسی مرد نے دوسری شادی کرنا ہو گی تو اُسے پہلی بیوی سے باقاعدہ اجازت لینی ہوگی ،اور اگر اجازت لیے بغیر اُس مرد نے دوسری شادی کر لی خفیہ رکھا تو اس کیلئے سخت سزا کا تعین کیا جا ئے گا ۔

قانونی مسودہ میں واضح کیا گیا کہ اگر دوسری شادی کرنے والے شخص نے بیوی سے اجازت نہ لی اور شادی کو خفیہ رکھا تو ایک سال قید کی سزا ہو سکتی ہے اور دونوں صورتوں میں ایک سال قید کیساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا جائے گا ۔


ای پیپر