Capital Hill,US,US Joe Biden
26 فروری 2021 (19:29) 2021-02-26

کیپٹل ہل :امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر ایک دفعہ پھر حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ،قائم مقام پولیس چیف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے کانگریس سے خطاب والے دن یہ حملہ ہو سکتا ہے ۔

قائم مقام پولیس سربراہ  'پِٹ مین نے کانگریس کمیٹی کو بتایا کہ انتہا پسند عناصر صدر بائیڈن کے کانگریس سے خطاب کے دوران کیپٹل ہل کو دوبارہ نشانہ بنا سکتے ہیں۔صدر بائیڈن کے کانگریس سے خطاب کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

 تاہم عام طور پر سال کے آغاز پر یہ خطاب ہوتا ہے، چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے بعد عمارت کے اطراف خاردار تاریں اور چیک پوائنٹس قائم کر دی گئی تھیں ،جہاں نیشنل گارڈز اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

قائم مقام پولیس چیف نے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا الرٹ موجود ہے ،سکیورٹی سخت رکھنا ہو گی ،واضح رہے اس سے قبل امریکی میڈیا کے مطابق کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں امریکی فوج کے 27 موجودہ اور سابق اہلکاروں کو فیڈرل چارجز کا سامنا ہے۔

انتہا پسندی پر تیار کی گئی پینٹاگون کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح امریکی فوج میں سفید فام بالادستی فعال ہے،رپورٹ میں فوجی اہلکاروں میں سفید فام بالادستی کی شناخت سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں تاکہ ایسے اہلکاروں کو کام کرنے سے روکا جاسکے۔


ای پیپر