PMIK Big Statement about NA75
26 فروری 2021 (18:55) 2021-02-26

لاہور :ڈسکہ الیکشن میں انتخابی نتائج کو منسوخ کرنے کے بعد جہاں حکومت نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر نے فیصلہ کیا وہیں افسران کیخلاف کاروائی کو روکنے کیلئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جانے کی منظوری بھی دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے انتظامی آفیسرز کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،لاہورآمد پر وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ایڈوکیٹ علی ظفر سمیت ڈسکہ میں پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے اہم ملاقات کی ،وزیر اعظم عمران خان کو ڈسکہ ضمنی انتخابات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا ،قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آفیسرز کیخلاف اس نوعیت کے فیصلہ یا کاروائی کرنے کا کوئی اختیار موجود نہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے بریفنگ کے بعد قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی منظور دی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قانونی ٹیم کے مشورے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر ے ۔

تحریک انصاف لاہور ہائیکورٹ میں دو پٹیشنز دائر کرے گی جس میں سے ایک میں الیکشن کمیشن کے دوبارہ انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا اور دوسری میں آفیسرز کے خلاف کارروائی کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔


ای پیپر