مسلحہ افراد کا سکول پر حملہ ،سینکڑوں طالبات اغوا
26 فروری 2021 (17:35) 2021-02-26

نائیجیریا میں مسلحہ افراد نے سکول پر حملہ کر کے سینکڑوں طالبات کو اغوا کر لیا ،افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست 'زمفارا میں مسلح افراد نے بورڈنگ اسکول پر دھاوا بول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اغوا کاروں نے سکول پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،جس سے ہر طرف افرا تفری پھیل گئی ،مسلحہ افراد فائرنگ کے بعد تین سو کے قریب طالبات کو لے کر فرار ہو گئے ۔

وزارت اطلاعات کے حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے طالبات کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے ریاست نائیجر میں 'کاگارا کے علاقے میں سکول پر حملہ کرکے ایک طالب علم کو قتل کردیاتھا ۔ حملہ آور  27 طالب علموں سمیت 42 افراد کو اغوا کرکے فرا ر ہوگئے۔ 


ای پیپر