PM Imran Khan Big Announcement
26 فروری 2021 (16:22) 2021-02-26

لاہور :وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان کو دو بڑے مسائل ہیں ،سب سے پہلے ہمیں اپنی آمدنی کو بڑھانا ہے، اخراجات کم کرنے ہیں،ہر سال ملک پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جا رہی ہیں،ہمیں کوشش کرنی ہے پاکستان کی دولت کو بڑھائیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ طے ہو چکا ہے ،قطر کیساتھ نیا کنٹریکٹ سائن کیا ہے ،پرانے کنٹریکٹ میں 300 ارب  ڈالر کی بچت ہوگی،اس معاملے پر ایک سال سے کوشش کر رہے تھے،عمران خان نے کہا پاکستان کے سابق 10 سال انتہائی اندھیرے کے سال تھے،جب ملک پر مشکل وقت آتا ہے تو ہٹ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں،پاکستان کو اس وقت دو بڑے مسائل کا سامنا ہے ،ایک طرف پاکستان کی آمدن کو بڑھا نا ہے تاکہ پاکستان کے قرضوں کی تعداد کم سے کم تر ہو سکے ،ہر سال قرضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ،قطر کیساتھ نئے منصوبے سے پاکستان کو بڑا مالیاتی فائدہ حاصل ہو گا ،تقریبا 300 ارب ڈالر کی بچت ہو گی ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا ہمیں کوشش کرنی ہے پاکستان کی دولت کو بڑھائیں،اس پراجیکٹ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے  اس سے دولت بڑھے گی،1300 ارب روپے پہلے فیز میں جنریٹ ہوں گے،وفاقی حکومت کو ڈھائی سو  ارب ٹیکس ملے گا،گلبرگ، مین بلیوارڈ،فیروزپور روڈ کے ایریاز میں بلڈنگز کو اوپر نہیں  جانے دیا جاتا تھا،بلڈنگز کو اوپر نہ جانے دینے کی وجہ ایئرپورٹ کا قریب ہونا تھا،والٹن ایئرپورٹ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا لاہور کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا اور یہ شہر اب پھیل چکا ہے، لاہور میں پینے کے پانی کی سطح تیزی سے نیچے جا رہی ہے،لاہور میں سیوریج کا پانی دریائے راوی میں گر رہا ہے،وراثت میں ملے مسائل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، قرضوں کے باعث معاشی صورتحال ابتر تھی،ملک میں امپورٹ اور ایکسپورٹ میں خسارہ ہوچکا تھا،کی  بہتات تھی، ملک میں آہستہ آہستہ جنگلات میں کمی ہوتی گئی،قبضہ مافیا نے جنگلات کی زمینوں پر قبضے کرکے انہیں ختم کیا، اب ملک میں کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا درخت اگانے کیلئے نئی  اربن  ٹیکنالوجی کو ملک میں لے کر آ رہے ہیں، پاکستان کی معیشت جیسے اوپر اٹھنے لگتی ہے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں،5،6 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا ہے،وزیر اعظم نے کہا اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک  میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں جس سے ملک ترقی کرتا ہے،راوی سٹی سے بھی پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا، پاکستان کا سب سے بڑا انوائرمنلٹسٹ اپنے آپ کو سمجھتا ہوں،پاکستان میں پہلی بار غریب اور تنخواہ دار طبقے کیلئے گھر بنائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا بینکوں سے غریب آدمی گھر کی تعمیر کیلئے  قرض  لے سکتا ہے،لاہور کی تیزی سے بڑھتی آبادی کا واحد حل بلند عمارتوں کی تعمیر ہے، دوسرا مسئلہ سیوریج کا ہے جو سندھ تک جا رہا ہے،راوی سردیوں میں سکڑنے کے باعث سیوریج کا نالہ بند جاتا ہے،اس وقت کراچی،لاہور، اسلام آباد میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے،ان شہروں کے بڑھنے سے مسائل زیادہ ہورہے ہیں جنہیں کم کرنے کی ضرورت ہے۔


ای پیپر