Oil Price in Pakistan
26 فروری 2021 (15:53) 2021-02-26

اسلام آباد :مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بُری خبر سامنے آگئی ،حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے تک کے اضافے کی تجویز بھیج دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے پیش نظر پوری دنیا میں تیل کی ڈیمانڈ انتہائی کم ہو کر رہ گئی تھی جس کے باعث تیل کی پیداوار زیادہ اور ڈیمانڈ نہ ہونے کے برا بر تھی ،پٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے تیل کی قیمتوں میں انتہائی کمی واقعی ہو گئی تھی اور ایک وقت ایسا آ گیا تھا جب خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی ۔

عالمی وبا کے اثرات کم ہوتے ہی معمولات زندگی دوبارہ بحال ہوناشروع گئے جس کی وجہ سے دوبارہ تیل کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو چکا ہے ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں جس کے باعث حکومت کو مارچ کے آغاز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافے کی تجویز دیدی گئی ہے ۔

فی لیٹر پٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97پیسے ہے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی،اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔


ای پیپر