LHC, Hamza Shahbaz, PML-N leader, jail, one day, bail
26 فروری 2021 (14:29) 2021-02-26

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی رہائی کا معاملہ ، حمزہ شہباز شریف کو مزید ایک روز اور جیل میں ہی کاٹنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار کل جاری ہو گی۔ ایک ایک کروڑ کے دو مچلکوں کی تصدیق کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی جائے گی ، چوہدری مسعود اختر اور ادریس رفیق نے حمزہ شہباز کے بطور ضمانتی مچلکے جمع کروائے ۔ عدالتی وقت ختم ہونے پر حمزہ شہباز کی رہائی کے لیے روبکار کل جاری ہو گئی، جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آ سکے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ حمزہ شہباز کو ہر تاریخ پر عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت ۔

ادھر ، ن لیگ کی حمزہ شہباز کی رہائی پر شاندار استقبال کی تیاریاں ، رہنما ن لیگ کو جیل سے شاندار جلوس کی صورت میں ماڈل ٹاؤن لایا جائیگا ، کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل پہنچنے کی کال دیدی گئی۔


ای پیپر