ثالثی عدالت نے عمراکمل کی سزا میں کمی کردی 
26 فروری 2021 (12:28) 2021-02-26

لاہور: کرکٹ کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی اٹھارہ ماہ سے کم کرکے ایک سال کردی ہے ، کرکٹر پر بیالس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ 

عدالت نے عمر اکمل کے دو موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ عمر اکمل کو سزا پی سی بی کی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سنائی گئی ہے ۔ 

خیال رہے کہ آزاد ایڈیجیوڈیکیٹر نے عمراکمل کی سزا 36 ماہ سے کم کرکے اٹھارہ ماہ کردی تھی ۔قومی کرکٹر عمر اکمل نے سزا میں مزید کمی کے لیے اپیل دائر کی تھی ۔ پی سی بھی نے بھی ثالثی عدالت کے آزاد ایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 اپریل  2020 کو عمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگائی تھی ، پی سی بی نے عمرا کمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کے تحت خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا تھا۔ 

کرکٹر عمرا کمل کو بیس فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا، بعد ازاں عمرا کمل نے اپنی سزا کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ 

انڈیپنڈینٹ ایڈجیوڈی کیئر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمراکمل کی سزا تین سال سے کم کرکے ایک سال چھ ماہ کردی تھی ۔ 

( بشکریہ نیو نیوز) 


ای پیپر