وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے 
26 فروری 2021 (11:52) 2021-02-26

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج صوبہ پنجاب کے دارالحکومت  لاہو رکا دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات بھی کریں گے ۔ 

عمران خان لاہور کے دورے کے دوران ارکان اسمبلی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی جائیگی ۔ قبل ازیں رواں ماہ کے وسط میں بھی وزیراعظم عمران خان نے لاہو رکا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور پنجاب کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ 

وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران جیلانی پارک لاہور میں اربن فاریسٹ کے آغاز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ 

وزیراعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ 


ای پیپر