Global, pandemic, Pakistan, 32 more patients, NCOC, WHO
26 فروری 2021 (10:19) 2021-02-26

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کے وار جاری ، مزید 32 مریض دم توڑ گئے ، اموات کی تعداد 12 ہزار 804 ہوگئی۔

خیال رہے کہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار ، 482 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، اب تک 5 لاکھ 42 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 558 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب 219 ممالک کو متاثر کرنے والی عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، 11 کروڑ 35 لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہیں ، اس وقت بھی فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ سے زیادہ ہے ۔

ادھر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دریافت ہونے والی عالمی وبا کی نئی قسم امریکا کی 19 ریاستوں اور بیرون ملک 6 ممالک تک پھیل چکی ہے۔

گھانا، کوویکس کے ذریعے ویکسین حاصل کرنے کا والا پہلا افریقی ملک بن گیا ہے ۔


ای پیپر