پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیس سامنے آگئے
26 فروری 2020 (21:40) 2020-02-26

کراچی :وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کرتا ہوں،ایک شخص کا تعلق سندھ اور دوسرے کا تعلق اسلام آباد سے ہے ۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کو بھی کرونا وائرس جیسی علامات ظا ہر ہوں تو 1166ہیلپ لائن پر رابطہ کریں،معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ اگر تیز بخار ،جسم میںدر د کی شکایت محسوس ہو تو فورا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہناتھا کہ اب تک 100افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن پر شبہ تھا کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہیں لیکن ان تمام لوگوںکے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ،گھبرانے کی ضرورت نہیں ہمیں سب کو ملک کر ایک قوم بن کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ۔


ای پیپر