وسیم اکرم پی ایس ایل پر تنقید پر بھڑک اٹھے
26 فروری 2020 (19:43) 2020-02-26

اسلام آباد:سابق کپتان وسیم اکرم بھی پاکستان سپر لیگ 5کی افتتاحی تقریب پر تنقید سے تنگ آگئے۔

                                                                                                      

ایک انٹرویو میں پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پہلی بار افتتاحی تقریب ہوئی، غلطیاں ہونی تھیں جو ہوگئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے، افتتاحی تقریب میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوئیں لیکن مثبت پہلو بھی ہیں، ان پر بات کریں۔ہمیں ہر معاملے کو منفی انداز میں پیش کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 5کی افتتاحی تقریب میں مداحوں نے مختلف خامیوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اتنے بڑے ایونٹ کے افتتاح کی تقریب میں میزبان اور فنکاروں کے پوری تیاری کے ساتھ نہ آنے پر تنقید کی تھی۔


ای پیپر