مسئلہ کشمیر کا نیا حل پیش ۔۔۔!اقوام متحدہ کی قراردادیں فارغ
26 فروری 2020 (18:31) 2020-02-26

لاہور:پاکستان کے منجھے ہو ئے سیاستدان سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خود مختار کشمیر کا مشورہ دید یا ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے مسئلہ کشمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر کو اب کشمیر ایشو پر ثالثی نہیں بلکہ مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہیے ،ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں، ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کامیاب کردار ادا کرنے کی صورت میں اگلا صدارتی الیکشن باآسانی جیت سکتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں،موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی خود مختاری ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عملدرآمد کروائے گا، تاریخ میں ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا۔


ای پیپر