میری کردار کشی کے لیے بلاگرز کو استعمال کیا گیا : محسن عباس
26 فروری 2020 (17:34) 2020-02-26

کراچی: اداکار اور گلوکار محسن عباس نے کہا ہے کہ میری کردار کشی کے لیے بلاگرز کو استعمال کیا گیا اور انہیں اس کے عوض پیسے دیے گئے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکارمحسن عباس کا کہنا تھا کہ سابقہ اہلیہ کو رقوم بھیجنے کے لیے اکانٹ نمبر مانگا تو عدالتی نوٹس موصول ہوا، میری کردار کشی کے لیے باقاعدہ بلاگرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔پولیس نے مجھ پر عائد ہونے والے الزامات تشدد، غبن سمیت تین الزام کی تحقیقات کیں اور مجھے بے قصور قرار دیتے ہوئے مقدمے کو ختم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شائد میں نے تلخ کلامی کی، میں نے اہلیہ سے اکائونٹ نمبر کی تصدیق کی کیونکہ میں ان کے اکائونٹ پر رقم منتقل کرنا چاہتا تھا، اس بات کے اگلے ہی روز کورٹ نوٹس موصول ہوا۔سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کے دوران بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھوتے ہیں، اس کام کے لیے باقاعدہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔


ای پیپر