فائل فوٹو

حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے: شہباز شریف
26 فروری 2020 (14:51) 2020-02-26

 لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی ، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں ، موجودہ حکومت کرونا وائرس کے معاملے پر ڈینگی، پولیو والا مجرمانہ لاپرواہی والا رویہ دکھا رہی ہے جو خطرناک ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے حکمت عملی بنائی جائے، کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے لئے قومی حکمت عملی وضع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، فوری طور پر چین کی طرز پر ملک بھر میں طبی علاج گاہوں کی تیاری شروع کی جائے جو بوقت ضرورت کام آسکیں۔

شہباز شریف نے کہا کرونا وائرس سے متعلق خطرے کو روایتی بیان بازی کی نذر کرنا بہت بڑی حماقت ہوگی ، پاکستان کے بہترین ڈاکٹرز، ماہرین اور محقیقین پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔

وفاقی اور صوبائی سطح پر مانیٹرنگ اور سفارشات کی تیاری کا طریقہ کار وضع کیاجائے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل کے لئے نظام مرتب کیا جائے تاکہ مربوط ایکشن ہوسکے۔


ای پیپر