Image Source : Pratidintime Web

بالاکوٹ کے رہائشی واجد شاہ نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
26 فروری 2019 (22:24) 2019-02-26

بالاکوٹ :جابہ بالاکوٹ کے رہائشیوں نے آنکھوں دیکھا اور کانوں سنا حال بتا دیا ،جابہ کے قریبی گاﺅں کنگڑ کے رہائشی نے بھارتی فضائی حملے کا پول کھول دیا ۔

کنگڑ کے رہائشی نے بتایا منگل کی صبح انہیں بس ڈھز ڈھز کی آواز سنائی دی ،عینی شاہد کے مطابق اس طرح کی انہیں 3آوازیں سننے کو ملیں جس کے بعد ہرطرف خاموشی چھا گئی ،رہائشی کا تعلق خیبر پختونخوا کے گاﺅں سے ہے .

منگل ہونے والی بھارتی کاروائی کا پول کھولتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی کیمپ نہ یہاں موجود تھا اور نہ ہی کوئی لاشیں نظر آئیں ،صرف ہمیں تین دھماکوں کی آواز آئی جس کے بعد مکمل خاموشی تھی ۔


ای پیپر