Image Source : File Photo

”خطے کی بدلتی صورتحال “چین کے اعلان نے مودی کی نیندیں حرام کر دیں
26 فروری 2019 (20:41) 2019-02-26

اسلام آباد :چین نے پاک، بھارت کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کا اعلان  کردیا ،چین نے ایک دفعہ پھر پاک چین دوستی کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو چین ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کا ساتھ دیگا ۔

 چینی سفیر یاﺅ جنگ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور امن وامان پر بات چیت کی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاﺅجنگ نےوزارت خارجہ میں ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کے بے جاالزامات اور منگل کی صبح بھارتی طیاروں کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر پاکستان کے موقف پر آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک ، چین دوستی لازوال اور خطے میں پائیدارامن کی حامل ہے۔پاک، چین دوستی پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ،سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر اور دیگر حل طلب مسائل کھل کر پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔


ای پیپر