پاکستانی حملے کا خوف یا کچھ اور ؟ بھار ت نے میزائل چلا دیا
کیپشن:   Image Source : Twitter
26 فروری 2019 (20:11) 2019-02-26

نئی دہلی :بھارت کے پاکستان پر جھوٹے حملے کے بعد اب اعلان کیا ہے کہ انہوں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے خطرناک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔

پاکستان دشمنی میں پاگل مودی سرکار ممکنہ پاک فوج کے حملے سے بچنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے ،بھارت کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاک فوج نے بھارت کو بھرپور جواب دینے کا الٹی میٹم دیدیا ہے ،اب بھارت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے خطرناک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔

واضح رہے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو وارننگ دی ہے کہ ہمارے جوابی وار کا انتظار کرے ،جواب ہم ضرور دینگے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاک فوج کی ممکنہ کاروائی کے ڈر سے ہنگامی بنیادوں پر زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ۔


ای پیپر