بھارتی فضائی حملے کی ناکامی کے بعد ایک اور حملہ
کیپشن:   Image Source : Twitter
26 فروری 2019 (19:30) 2019-02-26

اسلام آباد : بھارتی سورماﺅں کے فضائی حملے کی ناکامی کے بعد لائن آف کنٹرول پر گولہ باری شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر گولہ باری کی ،جس سے 6افراد زخمی ہو گئے ،پاک فوج کے جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی نے متعدد بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا یا ۔

دوسری جانب مظفرآباد میں عباس پور اور نکیال سیکٹر کے مختلف علاقوں سے بھی گولہ باری کی اطلاعات آرہی ہیں۔


ای پیپر