مشرف نے بھارت کا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کر دیا
کیپشن:   Image Source : Facebook
26 فروری 2019 (17:37) 2019-02-26

دبئی :بھارتی جارحیت پر مشرف نے مودی کا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کر دیا ،سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو ایسے حالات پیدا کیے جاتے ہیں اور پاکستان کو نشانہ بنا یا جا تا ہے ،انہوں نے کہا ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ مقابلہ کرنا چاہیے ۔

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہماری ائیر فورس کو بروقت کاروائی کیلئے تیار رہنا چاہیے ،پلوامہ اور ممبئی جیسے حملے بھارت نے خود کروائے، مودی کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے۔ انہوں نے بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود میں دراندازی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت میں کانگریس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بی جے پی کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔

مشرف نے کہا ہمیں عالمی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ پاکستان کی ایئرفورس کو تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے جیسی کاروائیاں بھارت جان بوجھ کر خود کرواتا ہے۔ ممبئی حملہ بھارت نے خود کروایا تھا۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پہلے ہی کہا تھا کہ اگر پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔


ای پیپر