رات کے اندھیرے میں بزدل کارروائی کرتا ہے: علی محمد خان
26 فروری 2019 (16:07) 2019-02-26

اسلام آباد :وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں بھارت کی بزدلانہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے دن کی روشنی میں کوئی اقدام اٹھانے کی ہمت نہیں ہے۔ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمدخان کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی کی،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت بزدلانہ حرکتوں سے باز نہ آیا تو جواب دینا جانتے ہیں، بھارت کے ہزاروں ٹکرے کردیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ہم پاکستان کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، حکومت کو اس حوالے سے ایک متفقہ پالیسی دینی چاہیے۔ ہمیں افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔


ای پیپر