فائل فوٹو

بھارتی میڈیا نے پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی کی جعلی ویڈیو جاری کر دی
26 فروری 2019 (16:04) 2019-02-26

نئی دہلی: دم دبا کر بھاگنے والی بھارتی فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو آج صبح پاکستان میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی ویڈیو ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو بھارت کی پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی کی ویڈیو ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے پلوامہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے اور پاکستان کو سبق سکھا دیا ہے۔ تاہم بغیر تحقیق کیے اور بغیر سوچے سمجھے اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے اور اس سے متعلق بھونڈا دعویٰ کرنے پر بھارت کی ایک مرتبہ پھر سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دکھائی جانے والی یہ ویڈیو آج کی نہیں بلکہ در اصل تین سال پُرانی ہے۔ یہ ویڈیو 2016ء کی ویڈیو ہے جو یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔

لیکن بھارتی میڈیا اس ویڈیو کو پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی کے طور پر پیش کر رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ بھارت کے بھونڈے دعوے ہمیشہ ہی پوری دنیا میں اس کی جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں۔ بھارت کے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کی طرح آج کا دعویٰ بھی یکسر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔


ای پیپر