حکومت او آئی سی کا بائیکاٹ کرے : خواجہ آصف
26 فروری 2019 (15:14) 2019-02-26

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ او آئی سی میں شسما سوراج کو بلائے جانے پر حکومت کو اہم ایکشن لیتے ہوئے بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ یہ سفارتی محاذ پر بڑی ناکامی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح یہ حکومت چلا رہے ہیں ایسے حکومت نہیں چلتی۔ سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان کے لیے ہم سب ایک ہیں، یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے، یہ قومی سلامتی کامسئلہ ہے، فوری مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں سشما سوراج کو بلایا جانا پاکستان کی توہین ہے سفارتی سطح پرہماری ناکامی ہے جو بھارتی وزیرخارجہ کو او آئی سی میں بلایا گیا ، ہمیں اس معاملے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے


ای پیپر