ہم بھارت میں 80کلو میٹر اندر داخل ہوں گے : خورشید شاہ 
26 فروری 2019 (14:49) 2019-02-26

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں آگئے ہیں ٗ پارلیمنٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے کہ بھارت کو کیا جواب دینا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے تھے کہ بھارت نے جارحیت کی توسوچیں گے بھی نہیں اور سوچنا 

چاہیے بھی نہیں، ہم حالت جنگ میں آگئے ہیں ، پارلیمنٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے، ہمیں بھارت اور دنیا کو دکھانا ہے اور پورا ملک یکجا رکھنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر 40کلومیٹر اندر آیا ہے تو ہم 80کلومیٹر اندر داخل ہو جائیں۔ ہم بتائیں گے کہ جنگ اور الیکشن کیا ہوتا ہے پھر نریندر مودی کا الیکشن کا خواب کیسے پورا ہوتا ہے۔


ای پیپر