بھارتی دراندازی کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
26 فروری 2019 (14:34) 2019-02-26

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح ہنگامی اجلاس ختم ہو گیا، بھارتی دراندازی کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کا امن مخالف ایجنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ سمیت تمام دوست ممالک کے سامنے معاملے اٹھانے کی ہدایت۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی اجلاس میں بھی پالیسی بیان دیں گے۔

اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد صورتحال کا جائرہ لیا گیا، اعلیٰ سطح اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت متعدد سیاسی یا عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔


ای پیپر