جنگی جنون کا تعلق صرف مودی کے انتخابات سے ہے: آصف زرداری
26 فروری 2019 (14:20) 2019-02-26

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی انتخابات جیتنے کے لئے خطہ کا امن خراب نہ کریں، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے اپنے ردعمل میں دشمن کو خبردار کیا کہ وہ ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے، بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں، قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ 

انہوں نے کہا مودی انتخابات جیتنے کے لئے خطے کا امن خراب نہ کرے، بھارت کے اندر بھی مودی کی پالیسی کے خلاف آوازیں گونج رہی ہیں، بھارت نے کوئی حرکت کی تو خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہے۔


ای پیپر