طیاروں کی فضائی کارروائی تین منٹ کی تھی : بھارتی فضائیہ
26 فروری 2019 (13:47) 2019-02-26

نئی دہلی:بھارت نے علی الصبح پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ 

بھارتی فضائیہ کے حکام نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی طیارے انبالہ ائیر بیس سے اڑے۔ بھارتی فضائیہ کے حکام نے دعویٰ کیا کہ بھارتی طیاروں نے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کیے بغیر اہداف کو نشانہ بنایا۔ 

حکام نے بتایاکہ فضائی کارروائی تین منٹ پر محیط تھی ۔ یاد رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کی خلاف ورزی کی۔


ای پیپر