فوٹو بشکریہ فیس بک

بھارت نے جنگ شروع کی تو انشاء اللہ نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا: شہباز شریف
26 فروری 2019 (13:18) 2019-02-26

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو انشاء اللہ نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کی خاطر خون بہانے کے لیے میں محاذ جنگ پر جانے کے لئے تیار ہوں۔ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور جنوبی ایشیا کے امن کو اپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے۔ پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں۔ ہمیں اپنے بیٹوں، مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے۔


ای پیپر