بھارتی طیاروں کی خلاف ورزی، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس شروع
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
26 فروری 2019 (11:50) 2019-02-26

اسلام آباد: بھارتی طیاروں کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت، وزیر خارجہ، وزیر دفاع شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیر خارجہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کی دراندازی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ عسکری قیادت نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا۔


ای پیپر