بھارت پاکستان کو نہ للکارے، پاکستانی افواج ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے: شاہ محمود قریشی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
26 فروری 2019 (11:03) 2019-02-26

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ناپاک حرکات پر بھارت ہوش کے ناخن لے، بھارت پاکستان کو نہ للکارے ، پاکستانی افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے، پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں انتخابات بی جے پی کے سر پر منڈلا رہے ہیں، بھارت انتخابات کی خاطر خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو کہتا ہوں ہمیں مت لکاروں، ہمیں بھارت کے مقاصد اور عزائم کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا بھارت کی حکمت عملی ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرے لیکن بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت کو کہتا ہوں کہ ہمیں مت للکارو، انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، محافظ موجود ہیں۔ دفتر خارجہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی طیاروں کے لائن آف کنٹرول کراس کرتے ہی پاکستان کے جان بازوں نے پل بھر میں انہیں انٹرسیپٹ کرکے بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔


ای پیپر