فوٹو بشکریہ فیس بک

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں مزید بارش ہوگی: محکمہ موسمیات
26 فروری 2019 (10:13) 2019-02-26

 لاہور: ملک کے متعدد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک میں کہیں بارش تو کہیں برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ خیبرپختونخوا، پنجاب سمیت بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں بارش ، لاہور، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان ڈویژن، ٹنڈوآدم، سندھڑی، حیدرآباد سمیت کئی علاقوں میں بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں کالام منفی10، سکردو منفی07، استور منفی06، مالم جبہ، قلات منفی 05، ہنزہ منفی 04، دیر، چترال منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر