لاہوریوں نے چلتی اورنج ٹرین کے نظارے کر لیے ،ہر طر ف خوشی کی لہر
26 فروری 2018 (23:08)

لاہور :لاہور میں میٹرو اورنج لائن ٹرین کو ڈپو کے نزدیک ٹریک پر چلایا جا رہا ہے، ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک 12کلومیٹر ٹریک اس ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مشیر خواجہ احمد حسان نے میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبے کادورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کے لے مزید چار ٹرین سیٹ لاہور پہنچ گئے ہیں، ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک 12کلومیٹر ٹریک رواں ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اورنج ٹرین کے کامیاب ٹیسٹ رن پر اللہ کے شکر گزارہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے، ہر بڑے منصوبے پر ن لیگ کی مہر لگی ہے۔


ای پیپر