ملک کا بدلتا سیاسی منظر نامہ ،کیپٹن صفدر نے الٹی میٹم دیدیا
26 فروری 2018 (22:59) 2018-02-26

گجرات :مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ غریب کے ووٹ پر بننے والی حکومت کو چلنے دیا جائے۔گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف غریب کی دہلیز پر سستا انصاف دلائیں گے۔
کیپٹن صفدر کا مزید کہنا ہے کہ 2018ء اور سینیٹ کے الیکشن میں اکثریت ن لیگ کی ہو گی، دھرنے سے شروع ہونے والی سازشیں نواز شریف کی نااہلی کے بعد بھی ختم نہیں ہو رہی۔انہوں نے مزیدکہا کہ یوتھ، آئین جمہوریت اور ووٹ کی طاقت کیلئے کھڑی نہ ہوئی تو صورتحال 1947 ءوالی ہو گی۔


ای پیپر