ریلوے اراضی سکینڈل ، ملزمان کیخلاف سخت ترین ایکشن
26 فروری 2018 (22:48)

  اسلام آباد: نیب کی سفارش پر پاکستان ریلوے اراضی سکینڈل کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جن ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں ان میں وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)سعیدالظفر، میجر جنرل ریٹائرڈحامد حسن بٹ،اقبال صمد خان اوردیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ نیب نے پاکستان ریلوےز اراضی سکینڈل کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ یاد رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مذکورہ ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔ ملزمان پر قومی خزانے کو دو ارب روپے سے زائد کی رقم کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔


ای پیپر