ن لیگ پر پے در پے حملوں کے بعد شہباز شریف خود میدان میں آگئے
26 فروری 2018 (21:55)

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ عوام کی بے لوث خدمت ان کا مشن ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،ساڑھے4برس کے حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان کی کرپشن کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت کا مشن جانفشانی سے پورا کرتے رہیں گے، ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے منصوبے شفافیت، رفتار اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاحِ عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا اوراربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچت کی نئی مثال قائم کی۔انہوںنے مزید کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے وسائل بے دردی سے لوٹے ہیں۔


ای پیپر