بھارت نے پاکستان کو عالمی تجارتی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیج دیا
26 فروری 2018 (21:48)

اسلام آباد :انڈیا نے پاکستان کے وزیر تجارت پرویز ملک کو عالمی تجارتی تنظیم کے اجلاس کادعوت نامہ بھیج دیا ہے یہ ملاقات دہلی میں 19-20مارچ کو منعقد کی جائیگی ۔جس کے جواب میں پاکستان وزیر تجارت پرویز ملک نے اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شامل ہو نگے ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پرویز ملک میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری رہنے چاہیں یہ اُسی کا نتیجہ ہے ۔سکیورٹی کے خصوصی معاونین کی گزشتہ برس دسمبر میں مختلف رابطے ہوتے رہے ہیں ۔خبر کے مطابق وفاقی وزیر پر وزیز ملک نے بتا یا یہ ایک مثبت قدم ہے جبکہ اس سے پہلے عالمی مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کیخلاف گمراہ کن پرپگینڈا کیا گیا۔پٹھان کوٹ حملے کے بعد WTOکانفرنس کا پاکستان کیلئے دعوت نامہ ایک مثبت پہلو ہے ۔


ای پیپر