سونیا حسین نے کیوں’’ میرے پاس تم ہو‘‘ میں کردار ٹھکرایا؟
26 دسمبر 2019 (18:55) 2019-12-26

کراچی : نامور اداکارہ سونیا حسین نے مقبول ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی پیشکش کو ٹھکرانے کی وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویو میں سونیا حسین نے بتایا کہ ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو میں پہلے مہوش کے کردار کے لیے انہیں پیشکش کی گئی تھی لیکن انہیں اس کردار کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے لہذا انہوں نے انکارکردیا۔ سونیا نے مہوش کے کردار کے حوالے سے بتایا کہ اس کردارکے ذریعے خواتین کو منفی اندازمیں پیش کیا گیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں پہلے ہی عورتوں کی غلط تصویر ییش کی جاتی ہے اور میں خواتین کو برا نہیں دیکھ سکتی ۔ یہی وجہ ہے کہ مہوش کے منفی کردار کی وجہ سے ڈرامہ کی پیشکش ٹھکرا دی۔

سونیا حسین نے بتایاکہ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں کبھی اس بات پرافسوس نہیں ہوا کہ انہوں نے ڈراما ٹھکرادیا کیونکہ انہوں نے بہت سوچ سمجھ کرفیصلہ لیا تھا۔ تاہم سونیا نے عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عائزہ نے اس کردار کو بہت خوبی سے نبھایا ہے۔


ای پیپر