فوٹو بشکریہ فیس بک

شریف خاندان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے: فواد چودھری
26 دسمبر 2018 (16:33) 2018-12-26

اسلام آباد: حمزہ شہباز کی تنقید پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا مشکل ہے لیکن ان سب نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں آپکو کم کم ملتی ہیں۔ جھوٹ بولنا مشکل ہوتا ہے لیکن شریف خاندان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ 5 سال کی کرپٹ حکومت کے بعد دیوالیہ معیشت حوالے کی اور اس کا بھی سارا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال دیا سبحان اللہ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا احتساب جعلی احتساب ہے، ایسا احتساب حکومت کو مہنگا پڑے گا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نیازی صاحب آپ خود بھی مسٹرکلین نہیں ہیں، بنی گالہ میں جو تجاوزات بنائیں اور غریبوں کی جھونپڑیاں گرائیں ان پر قوم سے معافی مانگیں۔ نیازی صاحب میں ہمت ہے تو اپنی بہن کے اثاثہ جات سامنے لے کر آئیں۔


ای پیپر