نیازی صاحب میں ہمت ہے تو اپنی بہن کے اثاثہ جات سامنے لے کر آئیں: حمزہ شہباز
26 دسمبر 2018 (16:01) 2018-12-26

لاہور: مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا احتساب جعلی احتساب ہے، ایسا احتساب حکومت کو مہنگا پڑے گا۔

مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نیازی صاحب آپ خود بھی مسٹرکلین نہیں ہیں، بنی گالہ میں جو تجاوزات بنائیں اور غریبوں کی جھونپڑیاں گرائیں ان پر قوم سے معافی مانگیں۔ نیازی صاحب میں ہمت ہے تو اپنی بہن کے اثاثہ جات سامنے لے کر آئیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا۔ 24 دسمبر کے فیصلے میں دور دور تک کرپشن کا ثبوت نہیں ملا۔ نواز شریف نے 165 پیشیاں بھگتیں، احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے۔ نیازی صاحب ہمیں کھوکھلے نعروں سے نہ ڈرائیں۔


ای پیپر