photo ESPNcricinfo

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف مشکلات کا شکار
26 دسمبر 2018 (15:32) 2018-12-26

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف مشکلات کا شکار ہو گئی، چار بلے باز صرف 62 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

سنچورین میں جاری افتتاحی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو اسکے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ اوپنر امام الحق ربادا کی گیند پر صفر پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

تو فخر زمان بھی 12 رنز پر سٹین کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ اسٹین ٹیسٹ کیرئیر کی 422ویں وکٹ حاصل کر کے جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے شان پولاک کا ملکی ریکارڈ توڑا جسکے بعد شان مسعود 19 اور اسد شفیق 7 رنز پر اولیور کا شکار ہوئے۔


ای پیپر