file photo

عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کرلی
26 دسمبر 2018 (11:51) 2018-12-26

لاہور: عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق افضل کھوکھر کو ماڈل ٹاون کچہری میں پیش کیا گیا۔ لیگی رہنما کو جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایم این اے افضل کھوکھر کو گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کیخلاف تھانہ نواب ٹائون میں قبضہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار افضل کھوکھر کے بھائی شفیع کھوکھر پر برہم ہوگئے۔ کہا تم نے پٹواریوں کو ساتھ ملا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ جمایا بیواوں اور یتیموں کی زمینیں ہڑپ کر گئے۔ اچھی طرح جانتا ہوں آپکا خاندان ارب پتی کیسے بنا۔

اس موقع پر شفیع کھوکھر کا کہنا تھا کہ عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آج تک جو کرتے رہے اس پر خدا کا خوف نہیں آیا۔ انصاف بھی ہو گا اور پھائے بھی اسی عدالت سے لگو گے۔


ای پیپر