فوٹو بشکریہ فیس بک

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد، سائلین کی انصاف کیلئے دہائیاں
26 دسمبر 2018 (11:35) 2018-12-26

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد، سائلین کی بڑی تعداد انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئی۔

خاتون نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ بااثر افراد نے پلاٹ پر قبضہ جما رکھا ہے۔ عدالتی چکر کاٹ کر تھک گئی، پانچ دن سے کچھ نہیں کھایا، چیف جسٹس انصاف دلائیں متاثرہ خاتون کی دہائیاں۔ لیڈی کانسٹیبل نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج متعدد کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔

بنچ پرائیویٹ ہسپتالوں اور محکمہ ریلوے میں خسارہ پر لیے گئے از خود نوٹس کیسوں کی سماعت بھی کرے گا۔ زلفی بخاری نااہلی کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔


ای پیپر